اسلام آباد( نمائندہ نوا ئے وقت ) پاکستان تحر یک انصاف یوسی 77 برا ئے چیئرمین چوہدری ندیم گجر نے کہا ہے کہ سا بقہ ایم این اے اسد عمر نے ا ین اے 54 میں اور خاص طور پر G-11 میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ 80 فیصد کام G-11 میں ہوچکا ہے ۔ جس میں گلیوں کے کارپیٹ اور پانی کا مسئلہ تقریبا حل ہوچکا ہے ۔ اس بار بھی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نمائندے اپنی کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ خدمت و خلق کی سیاست کی ہے ۔ اور میں کوشش کروں گا کہ منتخب ہو کر 2/3کے سیکٹر میں مزید بہتری لا سکوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی ، پٹرول ، بجلی کے بلوں کی چکی میں ہماری عوام پس رہی ہے ۔ اور یہ مسلم لیگ کی حکومت کا تحفہ ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے پی ٹی آئی اسلام آباد کے ضلع کی تقدید بدلے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر کو بلے پر مہر لگا کر یوسی 77 کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر یں۔ بلدیاتی الیکشن کا مقصد ہے کہ عام افراد کا کام ہونا چاہیئے تاکہ علاقے کی تقدیر بدل سکے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ اس وقت میری یوسی میں میری حمایت کا اعلان کررہے ہیں میں ان کا بھی شکر گزارہوں۔