عمران کی سوچ کو شکست دینا ہو گی‘ استعفے کی باتیں بلیک میلنگ: فضل الرحما

ن
ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ) سابق ایم پی اے حفیظ اﷲ علیزئی اور سمیع اﷲ علیزئی نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مضبوط‘ ترقی یافتہ اور پرامن پاکستان ہماری منزل ہے۔ بڑی شخصیات ہماری جماعت میں شامل ہو رہی ہیں۔ ڈی آئی خان جلد تجارت کا جنکشن بنے گا۔ سی پیک کے تحت وزیراعظم اس ماہ منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ استعفے کی باتیں بلیک میلنگ کا حصہ ہیں۔ استعفوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے۔ اندازہ نہیں تھا کہ ملک اس قدر دلدل میں جا چکا ہے۔ عمران خان ملک میں مزید مشکلات پیدا کرنے کا سوچ رہا ہے۔ ہمیں عمران خان کی سوچ کو شکست دینا ہو گی۔ پہلے بھی کہا تھا کہ نیب کالا قانون ہے۔ عمران خان اب کہتا ہے سائفر‘ سازش اور خط کو بھول جاؤ۔ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکہ سے تعلقات چاہتا ہے‘ امریکہ میں عمران خان کے لئے لابنگ کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن