امریکی کانگریس نے تنقید کے باوجود بھاری دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی


واشنگٹن (شنہوا) امریکی کانگریس نے 858 ارب ڈالر مالیت کا سالانہ دفاعی بجٹ منظور کر لیا ہے۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے ایک ہفتے کے بعد امریکی سینٹ نے مالی سال 2023ء کیلئے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ منظوری دیکر اسے صدر کے دستخطوں کیلئے وائٹ ہائوس بھیج دیا ہے۔ این ڈی اے کے ذریعے 816 ارب 70  کروڑ ڈالر پینٹاگون کیلئے اور امریکی محکمہ توانائی کے تحت قومی سلامتی کے پروگراموں کیلئے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ امریکہ کو فوجی سرگرمیوں پر بھاری اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 2021ء میں امریکی فوجی اخراجات دنیا کے مجموعی فوجی اخراجات کے تقریباً 40 فیصد کے برابر تھے۔ جو سرفہرست نو ممالک کے مشترکہ اخراجات سے زیادہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن