لاہور (نیوز رپورٹر )منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز ایف آئی اے افس پیش ہو گئے۔ایف ائی اے نے 9 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔ جس کے جلد جوابات مانگے گئے ہیں۔ترجمان ایف ائی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز حفاظتی ضمانت کرانے کے بعد ایف ائی اے پیش ہوئے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد سوالنامہ سلمان شہباز کو دیا گیا یے۔سلمان شہباز نے جواب کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔