اسمبلیوں کی تحلیل، آج اعلان، فواد: شاہ محمود کا واضح جواب سے گریز 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گیا ہے۔ معاشی صورتحال کا براہ راست تعلق  سیاسی صورتحال سے ہے۔ انہیں لگتا ہے اپنی گھڑی بیچنا اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنا جرم ہے۔ عمران خان آج اسمبلیوںکی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جا رہی ہے۔ سفارتخانوں میں تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ پر دو ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر صورتحال خراب ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پاکستان میں استحکام آئے گا۔ نیب ترمیم کو پہلے ہی چیلنج کر چکے ہیں۔ حکومت اقتدار میں اپنے کیسز معاف کرانے آئی ہے۔ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے۔ بجلی‘ گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل انتخابات ہیں۔ دریں اثناء عمران خان آج اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے یا کوئی تاریخ دیں گے؟۔ صحافیوں کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دینے سے گریز  کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو ہوگا  آپ کے سامنے آجائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مینڈیٹ دے دیا ہے کہ عمران جب چاہیں اسمبلی توڑنے کا حکم دیں، پرویز الہٰی عمل درآمد کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...