حکومت غائب‘ من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت ہو رہا ہے: حمزہ شہباز 


لاہور (نیوز رپورٹر) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اسکی پنجاب حکومت عوام کو روند رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گفتگو میں  کہا کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔ حکومت غریب آدمی کو ہونے والے درد کو محسوس کرے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرے۔ سیاسی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا پہلے آپ اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے۔ سستا آٹا سکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن