لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں شہداء اے پی ایس پشاور کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔کابینہ نے لاہور کے لئے پہلی مرتبہ مکمل انڈر گراو¿نڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی اصولی منظوری دی اورانڈر گراو¿نڈ بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو اراضی کے مالکانہ حقوق کے یونٹ کے ریٹس میں 50فیصد کمی کی منظوری دی گئی۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں اورزراعت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ سفارتکاروں اورقونصلیٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دی گئی۔پرویزالٰہی نے کہاکہ شہبازشریف کی طرح لاہور کا بیڑہ غرق نہیں کرنا چاہتے،انڈرگراو¿نڈ ٹرین سسٹم لائیں گے۔ بلیو لائن اور پرپل لائن،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا او ریہ منصوبہ بی او ٹی پر بنے گااو رپنجاب حکومت کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا۔ ویلنشیا سے کلمہ چوک،لبرٹی چوک، داتا دربار، ائیر پورٹ تک انڈر گراو¿نڈ ماس ٹرانزٹ سسٹم بنایا جائے گا۔اورنج لائن کے 8بڑے سٹیشن بھی ڈویلپ کئے جائیں گے۔ کابینہ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹیکنیکل معاونت اور فنانسنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ بات چیت کی اجازت دی۔ محکمہ صحت میں 5سے 15سکیل تک بھرتی اورپاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ، لاہور میں کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی منظوری دی۔اجلاس میں کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے 600آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،فیصل آباد میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔ چلڈرن ہسپتال لاہور، فیصل آباد او رگجرات کے ہسپتالو ں میں کینسر کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن ہسپتال لاہور، فیصل آباد او رگجرات کے ہسپتالوں میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے لینر ایکسلیٹر اورملتان میں کینسر کا جدید ترین علاج سائبرنائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سرگودھا میں کارڈیالوجی کا ہسپتال قائم کریں گے۔ فیصل آباد کارڈیالوجی ہسپتال میں بستروں کی تعداد میں ا ضافہ کیا جائے گا۔ کابینہ نے نئے ضلع تونسہ میں نئی تحصیل وہوا کے قیام کی منظوری دے دی۔چیچہ وطنی، رجانہ، پیر محل، چوک اعظم لیہ تا تونسہ 207کلو میٹر سڑک بنے گی۔سوشل سکیورٹی سکیم کے تحت ملازمین کی اجرت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ری کانسٹی ٹیوشن) ایکٹ 2021 کے تحت ایچی سن کالج اور لارنس کالج کو انتظامی ومالی خود مختاری دینے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال، فورٹ منرو، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کیلئے پاکستان ایئر فورس کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی تجدید کی منظوری دی گئی۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کی ترقی کیلئے پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس (کنڈیشن آف سروس) رولز، 2007 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجابSentencing ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی اورکم ازکم سزا کی حد مقررکی گئی۔پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے افسر وں اورملازمین کے لئے نظرثانی شدہ تنخواہ اور الاو¿نسز کی منظوری دی گئی۔محکمہ توانائی کے پراجیکٹ میں کام کرنے والے 15 ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے ٹربیونل کے صدر کے عہدے کیلئے محمد یار ولانہ کے تقرر کی منظوری دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے میں زیر التواءکیسوں کی روزانہ سماعت کر کے جلد ازجلد فیصلے کئے جائیں۔ پٹرول پمپس اور ایکسپلوسو لائسنسنگ کا اختیار صوبائی حکومت کو تفویض کرنے کی منظوری دی۔علاوہ ازیں پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہداءکی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔ پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر خرم شہزادورک کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اورتنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27کلو میٹر کا وزیراعظم لرزرہا ہے۔معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کے ساتھ وہ سلوک کریں گے جو یہ پشتوں تک یاد رکھیں گے۔خدمت کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں۔ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہے،جھوٹ بولنے سے معیشت نہیں سنبھل سکتی۔
پرویز الٰہی