عقیدہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے:عزیزالرحمن ثانی

Dec 17, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور مسلمانوں نے ہمیشہ باہمی اتحاد واتفاق سے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور دفاع کیا ہے۔مولاناعزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولاناخالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محمدسمیع اللہ ، مولانا محمدارشاد فاروقی ، مولاناعبدالشکوریوسف،قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق اور مولانا ظہیراحمدقمر نے گزشتہ روز کہا کہ اسلام کی بنیا د جس عقیدے پر قائم ہے۔

مزیدخبریں