لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ کے فائنل میں امن کا پیغام دینے کی یوکرائنی صدر ولودو میر زیلینسکی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔یوکرائنی صدر کا دفتر چاہتا ہے کہ فائنل سے قبل قطر کے سٹیڈیم میں شائقین کو ویڈیو پیغام دکھایا جائے، یہ واضح نہیں کہ زیلنسکی کا پیغام لائیو ہوگا، یا پہلے سے ریکارڈ کیا جائیگا تاہم یوکرائن اور فیفا کے درمیان بات چیت جاری ہے۔