لاہور (خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس نے 16دسمبر1971ء کوہونے والے سقوط ڈھاکہ،المیہ مشرقی پاکستان اور 16دسمبر2014ء کوپشاورمیں آرمی پبلک سکول پردہشتگردانہ حملہ کے نتیجہ میں ڈیڑھ سوکے لگ بھگ معصوم بچوں کی المناک شہادت کی یادمیں 16دسمبرکوملک بھرمیں یوم سقوط ڈھاکہ والمیہ اے پی ایس منایا۔ اس ضمن میں مختلف شہروں میں تقریبات کاانعقادکیاگیاجس میں وطن عزیز پاکستان کی بقاء وسلامتی اوروطن وامن دشمن دہشتگردوں کے تمام ترناپاک عزائم اورمذموم ارادوں کوملیامیٹ کرنے کاعزم کیاگیا۔شرکاء نے کہا کہ المیہ مشرقی پاکستان وسانحہ اے پی ایس کے زخم ہمیشہ تازہ رہیں گے۔
سقوط ڈھاکہ ‘اے پی ایس کے زخم تازہ رہیں گے:علامہ ممتازاعوان
Dec 17, 2022