ایشین گالف ٹور نامنٹ ملتوی

Dec 17, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی گالف کورس کمانڈنٹ کے کموڈور غضنفر عباس نے کہا کہ 4 سال بعد ہونے والے ایشین ٹور کو ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے سبب ملتوی کر دیا گیاہے، ٹورنامنٹ کواگلے برس لے گئے ہیں۔ کم از کم 8 لاکھ ڈالرز سے زائد اخراجات آتے ہیں۔2023 میں ایشین سرکٹ کے ٹاپ گالفرز ایشین ٹور کا حصہ ہوں گے۔، سی این ایس ایشین گالف ٹور کے علاوہ دیگر کئی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایشین ٹور 4 سال قبل کراچی میں منعقد ہوا تھا، 2007 کے بعد 2018 میں ایشین ٹور کا انعقاد ہوا تھا۔

مزیدخبریں