لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شرو ع ہو گا۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموںنے نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور تیاریاںکی ہیں۔ قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق دائیں ٹانگ میں دوبارہ کھچاؤ کے باعث لنگڑا کر چلنے لگے۔انہوںنے ٹریننگ کے دوران پریکٹس نہیںکی ۔ وہ آج نہیں کھیلیں گے ۔ انگلش ٹیم نے وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد کوجبکہ جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو شامل کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اظہر علی کو شاندار کیرئیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے پاکستان کیلئے کافی پرفارمنسز دی ہیں ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، میچ سے قبل فیصلہ کریں گے، امام الحق میچ نہیں کھیلیں گے، ہمیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے انجریز ہو رہی ہیں ۔انجریز کی وجہ سے ہم میچز نہیں جیت پا رہے، کوشش ہیہ بیسٹ الیون کھلائیں اور سیریز کا جیت کیساتھ اختتام کریں۔ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ خشک ہے، پہلے جو غلطیاں کیں اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست دینا چاہتے ہیں۔جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں، پریشر نہیں لیتے، گیم کو انجوائے کرتے ہیں ۔ ابرار نے پچھلے ٹیسٹ میں تنگ کیا، بہترین کنٹرول کیساتھ بائولنگ کی، وہ اچھا بائولر ہے۔ جیمز اینڈرسن کو آخری ٹیسٹ کیلئے آرام کی غرض سے بٹھایا ہے، ریحان احمد نوجوان ہیں، ہم ان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ریحان احمد کو یہی پلان دیا ہے کہ آپ نے آؤٹ کرنا ہے ، ہم سیریز جیت چکے ہیں اسی لیے مختلف کمبی نیشن آزمارہے ہیں، ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتنا چاہتے ہیں تاہم اس سے فرق نہیں پڑتا ہم جیتے یا ہاریں۔ اظہر علی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات ہیں وہ پاکستان کرکٹ کے بہترین ایمبیسیڈر رہے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ آج سے شروع ، امام الحق ، جیمز اینڈرسن آؤٹ
Dec 17, 2022