لندن (اے پی پی) کیمبرج یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے بھارتی طالب علم نے سنسکرت زبان کی گرائمر کا معمہ حل کر لیا ہے‘ 27 سالہ رِشی راجپوت نے سنسکرت کے جس اصول کی گتھی سلجھائی اس کے بانی استاد پانینی نے یہ اصول تقریباً اڑھائی ہزار سال پہلے وضع کیا تھا۔پانینی کی وضع کردہ گرائمر کو استادھائی کہا جاتا ہے۔ جس میں ہر لفظ ایک سابقے اور لاحقے سے مل کر بنتا ہے، جس کے بعد ہی کوئی معنی خیز لفظ یا فقرہ بنتا ہے‘ پانینی سیکڑوں سال پہلے جو گرائمر پڑھا رہے تھے اس کے لیے انھوں نے ایک میٹا رول بنایا تھا اور روایتی طور پر ماہرین اس کا مطلب یہ نکالتے رہے ہیں کہ اگر کسی لفظ میں گرائمر کے دو برابر کے اصولوں میں ٹکرا ہو جائے تو جیت اس اصول کی ہوتی ہے جو بعد میں آتا ہے۔ لیکن رشی راجپوپات نے پانینی کے اس بڑے اصول کی روایتی تشریح کو رد کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے اور بعد والی تشریح درست نہیں بلکہ پانینی لفظ دائیں پر بائیں آنے والے کو ترجیح کی بات کر رہے تھے۔رشی راجپوت نے پانینی کی اس لینگوئج مشین کا سراغ بھی پا لیا جس کے ذریعے سنکسرت کے تقریبا تمام الفاظ گرائمر کے اصولوں پر پورے اترے ہیں۔
معمہ حل