سی این این اور نیویارک ٹائمز سمیت صحافیوں کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس معطل

Dec 17, 2022


نیویارک(این این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے کئی بڑے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے اکانٹس معطل کر دیے۔ جن خبر رساں اداروں کے صحافیوں کے اکانٹس معطل کیے گئے ہیں ان میں سی این این، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے کئی صحافی شامل ہیں۔ 

ٹوئٹرنے صحافیوں کے اکاونٹس کی معطلی کی وضاحت نہیں کی تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے لکھا کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک ٹائمز نے ٹوئٹر کی پابندیوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام صحافیوں کے اکانٹس بحال کر دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ایلون مسک کے پرائیویٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ایک ٹوئٹر اکانٹ بھی معطل کیا گیا تھا۔
ٹوئٹر اکاو¿نٹس معطل

مزیدخبریں