اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبے کو پاکستان کی معیشت کےلئے "گیم چینجر" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے خیالات اور رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے' درست اور مثبت اقدامات کی بدولت ہم دو سے تین سال کے عرصے میں آئی ٹی سیکٹر میں 15 بلین ڈالر سالانہ کما سکتے ہیں' صرف سائبر کے شعبے میں 80 ملین تربیت یافتہ انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔ اگر ہم صرف اس شعبے میں اپنے ہیومن ریسورس کو تربیت دینے کے قابل ہو جائیں تو ہم ملک میں بے روزگاری پر قابو پا سکتے ہیں۔ دنیا تیزی سے آگے نکل رہی ہے، ہمیں اپنے پالیسی سازی کے عمل کو تیز اور دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ وہ جمعہ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور میں ویب 3.0 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں، آئی ٹی کے شعبہ میں کام کرنے کیلئے نوجوانوں کے پاس بے پناہ مواقع موجود ہیں اور آئی ٹی صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔
عارف علوی
ہمیں اپنے خیالات اور رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے: عارف علوی
Dec 17, 2022