اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028ءمیں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلیٹی سٹیڈیز کی تجدید کا کام شروع کردیا ہے، یہ فزیبلیٹی 2010 اور 2011 میں کرائی گئیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی، ریکوڈک کے ذخائر کی مدت 40سال ہوگی اور اس سے سالانہ 80ملین ٹن کی پروسیسنگ کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ سربراہ بیرک گولڈ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ یقینی بنارہے ہیں کہ بلوچستان کو اگلے سال سے فوائد پہنچنا شروع ہوجائیں، کمرشل پیداوار شروع ہونے پر بلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملے گی۔
ریکوڈک