لاہور (سپورٹس رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آئندہ ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ روانگی سے قبل ملالہ یوسفزئی نے شوہر عصر ملک کے ہمراہ قومی ویمنز کرکٹرز سے ملاقات کی جس دوران کرکٹر سدرہ امین‘ ڈیانا بیگ اور طوبیٰ حسن موجود تھیں۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور منیجر عائشہ جلیل نے بھی ملالہ سے ملاقات کی جس میں ویمن کرکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ اور قومی ویمنز ٹیم کی جیکٹ بھی پیش کی۔ ملالہ کے شوہر عصر ملک نے بتایا کہ ہم دونوں کو کرکٹ کا بہت شوق ہے۔ ہم اس کو فالوکرتے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو ورلڈکپ کے دوران دیکھنے کیلئے آئیں۔
ملالہ