مس کنڈکٹ، 3 ایس ایچ اوز معطل 

Dec 17, 2022


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے نااہلی اور مس کنڈکٹ پر 3 ایس ایچ اوز معطل کر دیئے۔ ایس ایچ او مزنگ،ایس ایچ او باٹا پوراور ایس ایچ او مناواں معطل ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد اسد اقبال ایس ایچ او فیصل ٹائون، سب انسپکٹر سہیل احمد ایس ایچ او باٹا پور، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرخرم شہزادایس ایچ او مناواں اور چوکی انچارج بیگم کوٹ سب انسپکٹر محسن شہزاد کوایس ایچ او بھاٹی گیٹ تعینات جبکہ ایس ایچ او بھاٹی گیٹ سب انسپکٹر ضیاء الحق کوپولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں