کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جاویدعالم اوڈھو نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی ڈاکوو¿ں سے مزاحمت نہ کریں۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال ناصر کے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کے واقعے پرکراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک ملزم نظام کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نظام الدین کی عمر 16 سال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نظام الدین افغان باشندہ ہے جو جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے، دوسرے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے اس کے رشتےداروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے اور اسے بھی جلد گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور غربت سٹریٹ کرائمز میں اضافے کا باعث ہے جبکہ غیر قانونی طور پر کراچی میں رہائش پذیر افغان باشندوں کو قانون کے ضابطے میں لانے کی ضرورت ہے۔ کراچی پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کہ برائے مہربانی ڈاکوو¿ں سے مزاحمت نہ کریں۔ خیال رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالب علم بلال ناصر کو جمعرات کی شام یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ پیٹرولیم میں تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا۔
کراچی پولیس چیف