کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 234 روپے پر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 224.71 روپے سے بڑھ کر 224.94روپے ہو گئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234 روپے پر بدستور برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 256روپے سے بڑھ کر 257روپے ہو گئی۔ اسی طرح 4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 298 روپے سے گھٹ کر 294روپے پر آ گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپور ٹ کے مطابق گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 71ہزار 900روپے ہو گئی۔ اسی طرح 428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 47ہزار 376 روپے پر جا پہنچی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 121.72 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41179.76 پوائنٹس سے بڑھ کر 41301.48 پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 26.55پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15215.25 پوائنٹس سے بڑھ کر 15241.80پوائنٹس پر جا پہنچا۔ جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27720.64 پوائنٹس سے بڑھ کر 27809.20پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب 22کروڑ 2لاکھ 73ہزار 29روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب 64ارب 74کروڑ 41لاکھ 66ہزار 723روپے ہو گیا۔
ڈالر سونا