جمبر: پولیس اہلکار کے دھکا دینے پر 65 سالہ خاتون جاں بحق‘ لوگوں کا احتجاج


جمبر، قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاﺅں جمبر خورد میں پوتے کی گرفتاری پر مزاحمت کرنے والی دادی پولیس اہلکار کے دھکا دینے پر جاں بحق ہو گئی۔ اہل علاقہ نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ گزشتہ رات پولیس کی بھاری نفری جمبر خورد کے محنت کش حسین اور صادق کے گھر داخل ہوگئی اور سیکورٹی گارڈ اقبال کی جگہ آ صف کو لے جانے لگی تو 65سالہ خاتون سکینہ بی بی گاڑی کے آ گے کھڑی ہوگئی جس پر ایک شیر جوان نے گاڑی سے اتر کر بوڑھی خاتون کو دھکا دے دیا جس کا سر دیوار پر لگا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور پولیس آ صف کو پکڑ کر لے گئی۔ اہل محلہ نے فوری طور پر ریسکیو 15پر اطلاع دی جس سے ایس ایچ او تھانہ صدر ذوالفقار حمید راں ڈی ایس پی پتوکی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی روانہ کردی۔ مقامی پولیس نے نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
جمبر

ای پیپر دی نیشن