اختر آباد (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر نشئی نے فائرنگ کرکے برادر نسبتی کا آٹھ سالہ بچہ قتل کر دیا۔ نواحی گاﺅں کلاسن پیڑامل کے رہائشی ہیروئن کے عادی شخص خورشید چار بچوں کا باپ ہے۔ اپنی بیوی سلمیٰ کے ساتھ لڑتا جھگڑتا رہتا تھا۔ اپنی بیوی سے خفیہ طورپر اپنا ٹریکٹر و زمین فروخت کرنے لگا تو بیوی آڑے آگئی جس پر وہ اپنے تین بچوں کو ہارون آباد لے گیا۔ بعدازاں اس کے سسرالیوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو وہ گاﺅں واپس لوٹا اور اپنے برادر نسبتی ماجد اور ساجد پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ ماجد کا آٹھ سالہ بیٹا عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ساجد شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم اپنی بیوی سلمیٰ اور شیرخوار بچی کو گن پوائنٹ پر لیکر فرار ہو گیا۔
نشئی/ فائرنگ
اختر آباد: گھریلو جھگڑے پر نشئی کی فائرنگ‘ برادر نسبتی کا 8 سالہ بیٹا قتل
Dec 17, 2022