ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب نوید احمد، ڈی جی بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقا محمد تبدیل 

Dec 17, 2022


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقر رو تبادلے کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ملتان ڈویلپمینٹ اتھارٹی امجد شعیب خان ترین کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے کی ہدایت، تقرری کی منتظر سونیا صدف کی خدمات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سپرد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خوشاب نوید احمدکو تبدیل کرکہ ، ڈپٹی سیکریٹری اریگیشن، ڈپٹی سیکریٹری پرائمری سیکینڈری ہیلتھ پنجاب حسان طارق کو تبدیل کرکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خوشاب ،ڈپٹی سیکریٹری پی ایم آر یو ایس اینڈ جی ڈی پنجاب انعم ذید کو تبدیل کرکہ ڈپٹی سیکریٹری پرائمری سیکینڈری ہیلتھ پنجاب،ڈی جی بہاولپور ڈویلپمینٹ اتھارٹی بقا محمد جام کو تبدیل کرکہ ایڈیشنل سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب تعینات کردیاگیا ،رانا آفتاب کی خدمات اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمینٹ پنجاب سے واپس لے کربورڈ آف ریوینیو پنجاب کے سپرد کر دی گئی۔ تقرری کے منتظر اعجاز جوئیہ کو سیکریٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب لاہور تعینات کر دیاگیا ۔
تبادلے

مزیدخبریں