اسلام آباد (نامہ نگا)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے سی ایس آر ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں سی ایس آر اقدامات کے ذریعے مقامی لوگوںکا معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ مقامی لوگوں کی طرف سے صحت کی سہولیات کے مطالبات کو مدنظر رکھے ہوئے ، او جی ڈی سی ایل کے سی ایس آر نے حالیہ برسوں میں صحت کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے ۔ اس سلسلے میں او جی ڈی سی ایل فاطمید سنٹر ڈی آئی خان کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن ، او جی ڈی سی ایل اور فاطمید فاونڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ مقامی افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عمارت کی تعمیر کے تمام اخراجات او جی ڈی سی ایل برداشت کرے گی اور یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا۔