ہوٹلز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کریں گے،  ڈپٹی کمشنر

Dec 17, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی سے ریسٹورنٹ، ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی ملاقات کے دوران فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی محمد نعیم اور چیئرمین ممتاز احمد، وائس چیئرمین سلیم رضا بٹ،  جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود، سینئر نائب صدر ملک فضل الرحمٰن، سینئر نائب صدر سردار سلیم شیر زمان، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہاشم اعجاز بٹ، نائب صدر چوہدری خالد محمود اور نائب صدر شیخ عرفان سمیت دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے ملاقات میں محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی  کافوڈ ایٹم کی  کوالٹی، صفائی ستھرائی کے کام چیک کرنا ہے لوگوں کو صحت مند کھانے کی فراہمی اور ہوٹلز کی صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی نے کہاکہ ہوٹلز کے باہر تھڑوں پر میز اور کرسیاں کسی کو لگانے کی اجازت نہیںتجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں