ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) روز روزنامہ نوائے وقت میں دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے معذور ماں عائشہ بی بی کی طرف سے شائع ہونے والی خبر , تھانہ ٹبہ سلطان پور میں دائر درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور خالد خان خاکوانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے معذور ماں کی اکلوتی مطلقہ بیٹی تسلیم بی بی کو سسرال سے بازیاب کروایا پولیس نے لڑکی کو ماں کے حوالے کردیا تسلیم بی بی نے بتایا کہ اس کے شوہر بلال ولد نور محمد نے مجھے فون کال پر اور پھر میسج پر تین بار طلاق دے دی ہے, مجھے وہاں سسرال میں زبردستی رکھا گیا تھا میں اپنی ماں عائشہ بی بی کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔