راولپنڈی (جنرل رپورٹر )وزیر مملکت برائے اورسیز سردار سلیم حیدر خان کی راجہ محمد نذیر ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ، راجہ عمار شوکت ترجمان، راجہ کامران حسین صدر پی پی پی راولپنڈی سٹی اور سردار ظہیر خان صدر پی پی پی فتح جنگ کے ہمراہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی براے متاثرہ ملازمین چیئر مین و ممبر قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات راولپنڈی ڈویثرن کے متاثرہ ملازمین کی بحالی کی بابت تبادلہ خیال کیا۔