سپیشل ایجوکیشن سنٹر میلسی میں ہائی کلاسیں نہ ہونے سے بچوں کا مستقبل تاریک

Dec 17, 2022

میلسی(نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے میلسی میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر بنایا ہے مگر اس میں صرف مڈل تک تعلیم دی جاتی ہے اور میٹرک تک تعلیم کی سہولت نہ ہے اس وقت سنٹر میں 150 بچے زیر تعلیم ہیں آگے کلاسوں کی سہولت نہ ہونے سے ان کامستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے اس کے علاوہ بچوں کیلئے پک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں پوری نہ ہونے سے تحصیل میں سینکڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں اس بارے ہیڈ ماسٹر عبد الرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ ان مسائل بارے میں تحریری طور پر محکمہ کو آگاہ  کر چکے ہیں اور مقامی سیاستدانوں سے بھی درخواست کی ہے مگر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہریوں محمد حمزہ مغل، میاں صہیب، عرفان حیدر شاہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں