اڈاپل 14 ( نامہ نگار)نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقبال خان نیازی جہانیاں پہنچ گئیاور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران نے کھاد کے بحران کا خاتمہ کر دیا ،جہانیاں میں یوریا کھاد کی فراہمی تسلی بخش ہے حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر جہانیاں میں دکانوں پر کھاد دستیاب ہے انہوں نے کہا جہانیاں کی تمام مارکیٹ میں یوریا کھاد جس میں ایف ایف سی ،اینگرو شامل ہیں غلہ منڈی میں غیر ملکی کھاد بھی دستیاب ہے 7000 بوری امپورٹڈ یوریا بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، زمینداروں ملک اکرم کھنڈ ، ملک سجاد میتلا، امجد بٹر ، اختر جوئیہ ،ملک مصطفی ، نے شکریہ ادا کیا۔
نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جہانیاں پہنچ گئے،کھاد کابحران ختم کر نے کا دعویٰ
Dec 17, 2022