بھائی والدہ سے ملنے دیتے ہیں نہ  جائداد میں حصہ:خاتون دربدر

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان کی رہائشی آمنہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ کڑی داؤد خان بیرون پاک گیٹ کی رہائشی ہے. اس کے والد بشیر ڈوگر کے دوست حق نواز لودھی نے کاروباری رقابت پر 3 سال کی عمر میں اغوا کیا اور مجھے لے کر ڈیرہ غازی خان چلے گئے، 15 سال کی عمر میں انہوں نے میری شادی کر د. حق نواز لودھی نے مرنے سے قبل مجھے ساری حقیقت سے آگاہ کیا .، بھائی اشرف ڈوگر منور ڈوگر وغیرہ ہیں، اس نے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ہمراہ والدین سے ملنے گئی تو بہن بھائیوں نے اسے بہن تو تسلیم کیا لیکن والدین سے نہ ملنے دیا، اور مجھے والد بشیر ڈوگر کی وفات سے بھی  لاعلم رکھا گیا، والد کی وفات پر ماں سے ملنے گئی تو بھائیوں نے والدہ سے نہ ملنے دیا اور دھمکیاں دے کر گھر سے نکال دیا، ان کی دھمکیوں سے تنگ آکر لاہور میں رہائش پذیر ہو گئی. 9 سالوں سے دھکے کھا رہی ہوں بھائی والدہ سے ملنے دیتے ہیں اور نہ ہی مجھے جائداد میں میرا حصہ دیتے ہیں. تقاضا کرنے پر ہراساں کرتے ہیں. متاثرہ خاتون نے وزیراعظم، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ اس کی والدہ سے ملاقات کرائی جائے اور والد کی جائداد میں سے اسکا وراثتی قانونی اور شرعی حق دلایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...