بیٹے کا اوباشوں کے ہمراہ والد اور بھابھی پر تشدد، پولیس کارروائی سے گریزاں

Dec 17, 2022

جلہ جیم (نامہ نگار) جلہ جیم محلہ اسلام پورہ کے رہائشی یار اللہ اور بہو فیضاں مائی نے صحافیوں کو بتایا کہ 11دسمبر کو صبح تقریباً 10بجے کے قریب میرا بیٹا محمد اسلم دیگر ساتھیوں عبدالعزیز ولد خان محمد مختیار احمد ولد محمد یار ربنواز ولد محمد سلطان دایہ کے ہمراہ میرے گھر زبردستی تمبو لگانے آئے میرے منع کر نے پر تعیش میںآگئے میں نے کہا کہ گھر کا تنازعہ چل رہا ھے جبکہ عدالت کی طرف سے سٹے بھی مگر انہوں نے ہماری ایک نہ سنی اور ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں میرا بازو ٹوٹ گیا اور میری بہو فیضاں مائی نیم برہنہ ھوگئی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے جاتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیتے ھوئے موقعے سے فرار ھو گئے ہم نے 15 پر کال کی چوکی جلہ جیم کی پولیس موقع پر آئی وڈیو بھی بنائی مگر تاحال کوئی کاروائی نہیں ھوئی، آر پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی میلسی سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ ھے۔

مزیدخبریں