لودھراں ( خبر نگار ) اخبار فروش یونین لودھراں کی طرف سے سانحہ پشاور اے پی ایس کی آٹھویں برسی کے موقع پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخبار فروش یونین لودھراں کے ضلعی صدر اسلم صدیقی نے کہا کہ سامعصوم طلبائو طالبات اور اساتذہ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین کے چیئر مین جاوید شاکر،سرپرست اعلیٰ سید سجاد شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج معصوم بچوں کی شہادت کا دن ہے ۔ جنرل سیکرٹری آصف اقبال،سید منطور شاہ سٹی صدر اخبار فروش یونین لودھراں جاوید عاصی طور،گلزار کامران،محمود الرحمن تبسم،عبید خان بلوچ،غلام عباس شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ان معصوم شہداء کے قاتلوں کو آج تک عبرت کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔