راشی پولیس افسر میرا ضلع چھوڑدیں:ڈی پی اوکوٹ ادو

کوٹ ادو( خبر نگار)ڈی پی اوکوٹ ادوتنویراحمد ملک نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے کوٹ ادوکے عوام کو ضلع کاتحفہ دیا ہے،بطور پولیس افیسرانکی کوشش ہوگی کہ عوام کو  ثمرات ملیں بروقت فوری انصاف مہیاہوسکے،ضلع بھرمیں رشوت کے خاتمہ کیلئے سرپرائز ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،جو پولیس افیسرراشی ہیں وہ میرا ضلع چھوڑدیں،میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان انکی اولین ترجیح ہے وہ بنیادی طور پر سپاہی ہیں وہ دن اور رات کے وقت پولیس ٹیموں کے ساتھ خود گشت کریں گے، موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی سطح کی سہولیات بہم پہنچائی جائے گی، متاثرہ شخص جس سے رشوت  لی گئی ہو وہ رشوت کی مد میں دی جانے والی رقم ان کے دفتر سے حاصل کرسکتا ہے،ان کا مزید کہنا تھا صحافی سوسائٹی کے اندر رہتے ہیں پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم کی بیخ کنی میں میڈیا کے کردار کو نہیں جھٹلایا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن