سندر(نامہ نگار) سینٹر آف ورکنگ کنڈیشن اینڈ انوائیرمنٹ کی جانب سے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے اشتراک سے ورکرز کو الیکٹرک سیفٹی اور آگ جیسے حادثاتی واقعات سے بچانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف صنعتی یونٹس کے صنعتی ورکرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی الیکٹرک اور آگ کے حادثاتی واقعات سے بچنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صدر بورڈ آف مینجمنٹ محمد احمد خان اور دیگر بورڈ ممبران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
ورکشاپ کے موقع پر صدر سندر سٹیٹ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ سندر سٹیٹ میں شارٹ سرکٹ اور حادثات سے بچنے کیلئے بورڈ آف مینجمنٹ کی جانب سے ورکرز اور ریسکیو ٹیموں کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کی ورکشاپ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔