سانحہ  اے پی ایس پشاورکو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، ڈاکٹر اسد اللہ حقانی

Dec 17, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ (ایس کیو ایم )کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،نئی نسل کو اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا کہ ہمارے لیے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کسی طور پر بھی سانحہ سقوط ڈھاکہ سے کم نہیں ہے جب معصوم بچوں کے خون کی ہو لی کھیلی گئی ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معصوم بچوں کا خون بھی شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کی شہادت کا واقعہ دہشتگردوں کے خلاف ہمارے عزم کو ہمیشہ بڑھائے گا اور ہم اپنی سر زمین پر دہشتگردوں کے قدم کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔

مزیدخبریں