اقبال کا تصور ایک زندہ تاریخ کا آئینہ کار ہے، ڈاکٹر راشد حمید 

Dec 17, 2022


 اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام یوم قائد اور یوم اقبال کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید تھے۔  انھوںنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے تصور تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، اقبال وہ واحد ایشیائی شاعر ہیں، جنہوں نے اپنی شعر فشانی میں تاریخ کے تصور کو بطور قومی تصویر پیش کیا ہے۔ اقبال کا تصور ایک زندہ تاریخ کا آئینہ کار ہے۔ ان کی شاعری تاریخ اسلام کا جہاں نوحہ ہے۔

مزیدخبریں