لاہور(سپیشل رپورٹر) الائیڈ ا سکولز اور ایفاءسکول سسٹم سنٹرل پنجاب ریجن I اور سنٹرل پنجاب ریجن II کی جانب سے لاہور بورڈ میں جماعت نہم اور دہم کے امتحانات 2022میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکیلئے گزشتہ روز ہائی ایچیور ز ایوارڈ تقریب کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پر جماعت نہم اور دہم کے پوزیشن ہولڈرز میں کیش انعامات اور میرٹ سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ہر سکول پراجیکٹ میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے کو10000/- روپے نقد اور میرٹ سر ٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔ دوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 7000/- روپے نقد اور میرٹ سر ٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5000/- روپے نقد اور میرٹ سر ٹیفکیٹ بطور انعام دیا گیا۔تقریب کے اختتام پرسنٹرل پنجاب ریجن I اور سنٹرل پنجاب ریجن II کے لاہور بورڈ میںجماعت نہم اور دہم کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکا الائیڈ اسکولز ہیڈ آفس کی انتظامیہ کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔