کراچی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں 13 جنوری کو اپنے افتتاحی سیزن کا آغاز کرنے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آفیشنل نام ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ ہو گا جس کے لئے لیگ اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیگ میں 6 ٹیمیں ، 84 بین الاقوامی اور 24 مقامی کھلاڑی ابوظبی ، دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے والے 34 میچز میں شامل ہوں گے۔لیگ کا اختتام 12 فروری کو ہو گا اس حوالے سے چیئرمین آئی ایل ٹی ٹونٹی خالد الزرونی نے کہا ہے کہ ڈی پی ورلڈ کی بطور ٹائیٹل اسپانسرشمولیت انتہائی خوش آئند ہے ،ڈی پی ورلڈ مختلف کھیلوں کے فروغ کے لئے مشہور ہے اور اس سے قبل بھی بہت سے ایونٹس میں بطور ٹائیٹل اسپانسر آ چکا ہے جو ایک خوش کن عمل ہے، مقامی کھیلوں کے ایونٹس میں ہائی پروفائل کمپنیز کی اشتراکیت سے یقینا کھیلوں کی ترویج کا عمل جاری رہتا ہے، انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ میں ڈی پی ورلڈ جیسے بڑے برانڈ کی شمولیت قابل تحسین اور فائدہ مند ہے جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں اور پر امید ہیں کہ لیگ کا افتتاحی ایڈیشن ایک یادگار اور مثالی ہو گا۔افتتاحی ایڈیشن کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب جس میں بھارتی گلوکار بادشاہ اور مشہور گلوکار جیسن ڈیرولو پرفارمنس سے ہو گا جس کے بعد دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈز کے درمیان لیگ کا پہلا میچ 13 جنوری کودبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا او لیگ کا فائنل 12 فروری اسی کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔
لیگ ٹی ٹونٹی کاٹائٹل اسپانسرڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل ، پانچ سالہ معاہدہ طے
Dec 17, 2022