ملیریا کے باعث دو بچے انتقال کر گئے ، والدین غم سے نڈھال


خیرپور (بیورورپورٹ) سٹی چلڈرن ہسپتال میں ملیریا کے باعث دو بچے انتقال کر گئے ،داود گوٹھ کے کشمیر پھلپوٹہ نے بتایا کہ اس کے دو بچے 12سالہ فاطمہ اور 6 سالہ سفیان کو ملیریا کے باعث سٹی چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا تھا مگر صحیح علاج نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بچے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کروڑوں روپے کی بجٹ ہے مگر مریضوں پر خرچ ہونے بجائے ہڑپ کردی جاتی ہے کشمیر پھلپوثہ نے بتایا کہ ڈاکٹر مسیح نہیں اب قصائی بن گئے ہیںصحیح طرح علاج نہیں کرتے اپنی پرائیوٹ کلینکوں پر بلاتے ہیں غریب کہاں جائے انھوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کورٹ جارہے ہیں بجٹ کی انکوائری کرائیں گے کہ وہ کہا خرچ ہو رہی ہے کشمیر پھلپوٹہ نے صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو سرکاری ڈاکٹر ہیں ان کی پرائیویٹ کلینک بند کرائی جائیں یا ان کی ڈگریاں منسوخ کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...