خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور میں مچھروں کی بہتات اسپرے نہ ہونے نہ ہونے اور صفائی کے فقدان اور برسات کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ سے ملیریا میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے شراع اموات بھی بڑھ گئی ہیں پیپلزپارٹی کے رہنماء سید شہزادعلی شاہ نے کہا کہ پہلے میونسپل کمیٹی خیرپور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ملکر شہر میں اسپرے کراتے تھے اور جہاں گندہ پانی جمع ہوتا تھا وہاں ادویات ڈال کر مچھروں کی افزائش کو ختم کیا جاتا تھا مگر نہ میونسپل کمیٹی خیرپور اور نہ ہی ڈی ایچ او کچھ کر رہے ہیں بیماریوں میں تیزی سے اضافہ باعث تشویش اور خطر ناک ہے شہزادعلی شاہ نے کہا کہ وہ قانونی مشورہ کر کہ ان اداروں کے سربراہان کے خلاف کورٹ میں پٹیشن داخل کی جائے شہزاد علی شاہ نے مذید کہا کہ ایسے میں ڈپٹی کمشنر خیرپور کی خاموشی بھی معنی خیز ہے ۔