حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں رفیق مگسی، حاجی نیاز احمد، عبدالحمید درس، مجید شاہ، غلام مصطفی میمن، لالہ مشوخان، نوید اقبال، عمران قریشی، راول سیال، رانو مینگھور، دانش، حسنین، فہیم شیخ، اسد، لالہ حمید، دلشاد میمن، محمد علی شاہ، فقیر گلزار، امام ڈنو شاہ، شہباز شیخ، غلام فرید چاچڑ، واجد۔ جہانزیب، شارق اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹریرفیق مگسی نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نے حیدرآباد کے عوام کا اس مہنگائی کے دور میں جینا محال کردیا ہے گھریلو گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا ظالمانہ اقدام وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے گھریلو گیس مہیا کی جارہی ہے۔پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں اتحادی ہونے کے باوجود بھی سندھ کے عوام کے ساتھ اتنا ظلم کررہیں ہیں۔