کراچی(کامرس رپورٹر)شہر قائد میں 'موسمیاتی تبدیلی اور کراچی۔ ساحلی حیثیت کی بحالی' کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا مقصد یہ تھا کہ کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا جائے اور پینل ڈسکشنز کے ساتھ اہم مقررین کی پریزنٹیشنز کی سیریز کے ذریعے اسکے اثرات کے خاتمے کے لئے اقدامات سامنے لائے جائیں۔ اس تقریب کا آغاز ٹی پی ایل انویسٹمنٹ مینجمنٹ، ابوظہبی، کے سی ای او راشا الخواجہ کے کلمات سے ہوا جس میں انہوں نے پائیدار ترقی کے لئے ملکی کاروبار اور حکومتی حلقوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ہم یہاں اس لئے اکھٹے ہوئے ہیں تاکہ بھرپور امکانات پر کام کرسکیں، پائیداری کا عزم کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے اپنی بہتر کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ''اس تقریب میں نجی و سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز شامل تھے جو شہر کی ساحلی حیثیت کی پائیدار بحالی کی جانب بڑھنے کے لئے پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پرخصوصی کانفرنس کا انعقاد
Dec 17, 2022