کراچی (نیوز رپورٹر) پولینڈ کے ریکٹرپروفیسرڈاکٹر حب پال جرجی سبروسکی اوروائس ریکٹرڈاکٹر حب پال نے وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ کیمیاء کی تجربہ گاہوں ، کتب سیمینار لائبریری اور کمرہ آلات کا دورہ کرتے ہوئے کیمیاء میں جاری تحقیقی کام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ چیئرمین شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے پولینڈ کے پروفیسرز کے ساتھ مشترکہ تحقیقی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی کہ یونیورسٹی آف وارمیا اور مازوری پولینڈ اور شعبہ کیمیاء جامعہ اردو کے درمیان مشترکہ تحقیقی کام کا آغاز کیا جاسکے جس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں مستفید ہونگے۔ اس موقع پر شعبہ کیمیاء کے اساتذہ اور غیر تدریسی عمال بھی موجود تھے جنہوں نے پولینڈ کے پروفیسرز سے مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کروانے کی درخواست کی۔
پولینڈ کے پروفیسرز کا شعبہ کیمیاء کا دورہ
Dec 17, 2022