کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کورنگی میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کانکالی گئی ریلی کی قیادت اراکین اسمبلی فہیم خان،راجا اظہر رہنماء گوہر خٹک سمیت و دیگر نے کی ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں خواتین بچے بھی شامل تھے،ریلی کا آغاز کورنگی کراسنگ سے ہوا جبکہ اختتام بابر مارکیٹ پر کیا گیا اس موقع پر کارکنان نے امپورٹڈ حکومت کیخلاف شدید نعریبازی کی اور جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کیرکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ بلاول نے 1ارب70کروڑ قوم کا بیرونی دوروں پر لگادیا،کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم بلاول سے سوال کرسکیں،بلاول آج تک اپنی ماں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرواسکا،کیونکہ یہ اقتدار کے بھوکے ہیں،بلاول نے آج تک والدہ کی برسی پر اپنا پیسہ نہیں لگایا،بلاول ہم پر احسان کروآٹا 10اور چینی کو 25روپے کلو میں فروخت کرے،بیروزگاری ختم کرے ہم سلام دینگے،رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے خطاب میں کہا کہ کورنگی لانڈھی کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں 10 اپریل کوجب قومی اسمبلی چھوڑی تو تنخواہیں نہیں لیں،تنخواہیں لیکر قوم کا حق نہیں مارسکتے،رجیم چینج کے بعد اگر ایک روپیہ بھی لیا ہو تو حرام ہوگا،اپنی بینک اسٹیٹمنٹ عوام کے سامنے رکھنے کیلئے تیار ہوں،ایم کیوایم پی ڈی ایم سے مل گئی،لیکن پھر بھی کورنگی کو پانی نہیں ملا،ایم کیو ایم کچھ تو شرم کریلوگ پیاسے رہ گئے ہیں،ہماری حکومت تھی تو ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا۔
’’ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک‘‘ کورنگی کراسنگ سے ریلی کاانعقاد
Dec 17, 2022