سانحہ اے پی ایس‘نمائش چورنگی پرایم ڈبلیو ایم کی دعائیہ تقریب

Dec 17, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کر کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوربیاد شہدا وطن شمع روشن کی۔ اس موقع پرصوبائی رہنما علامہ باقرعباس زیدی،سیکرٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن،صادق جعفری، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو،مولانافیروز الدین رحمانی،ہندو برادری کے رہنما منھوج چوھان ،پاکستان عوامی تحریک  کے ثاقب مصطفی سمیت دیگر نے شرکت کی اپنے خطاب میں رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔انتہاپسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔

مزیدخبریں