ایگزم بنک کے وفد کا  سیالکوٹ چیمبر کا دورہ 


سیالکوٹ (نامہ نگار) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کی خصوصی دعوت پر ایگزم بنک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر نے ایگزم بنک کے چیف ایگز یکٹو آفیسرعرفان بخاری کو ایگزم بنک آف پاکستان کی منظوری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزم بنک کا قیام سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کیلئے سیالکوٹ چیمبر گزشتہ کئی سالوں سے اپنے اس مطالبہ کو مختلف فورم پر اٹھاتا رہا ہے۔دوران ملاقات صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک نے کہا کہ یہ سیشن پاکستان کے برآمدی شعبے خصوصاً سیالکوٹ کیلئے ایک اہم باب کا آغاز ہو گا کیونکہ ایگزم بنک اسلامک کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری سے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کا آغاز کرے گا۔ایگزم بینک کے سی ای او عرفان بخاری نے سیالکوٹ کی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگزم بینک مرحلہ وار اپنی خدمات متعارف کروائے گا۔ فیزون میں اسلامک کارپوریشن کے تعاون سے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کا آغاز کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن