اس موقع پر اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انوسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اسامہ عبدالرحمن کیسی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری کو دورہ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میںایگزم بینک کے بروقت قیام کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کے فوائد کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔اسامہ عبدالرحمٰن کیسی نے بتایا کہ اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کا رکن ہے۔صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے عرفان بخاری اور اسامہ عبدالرحمٰن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کے بروقت آغاز اور باقی مصنوعات اور خدمات کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل فالو اپ کا عزم کیا۔