جبکہ کہ فیز 2 اور 3 میں برآمدکنندگان کو بائرز کریڈٹ اور ورکنگ کیپٹل مینجمنٹ کیلئے قلیل مدتی اور طویل مدتی فنانسنگ مہیا کی جائے گی۔

Dec 17, 2022


اس موقع پر اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انوسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اسامہ عبدالرحمن کیسی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ کی برآمدی انڈسٹری کو دورہ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین  ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میںایگزم بینک کے بروقت قیام کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کے فوائد کی منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔اسامہ عبدالرحمٰن کیسی نے بتایا کہ اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ اسلامی ترقیاتی بینک  گروپ کا رکن ہے۔صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے عرفان بخاری اور اسامہ عبدالرحمٰن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کے بروقت آغاز اور باقی مصنوعات اور خدمات کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل فالو اپ کا عزم کیا۔

مزیدخبریں