ملتان (سپیشل رپورٹر) سب سے پہلے پاکستان فورم کے چیئرمین حمزہ شاہد خان، تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سبین گل،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ ،پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم، بابو نفیس احمد،امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید،پاسٹر یوسف رضا،میلاد فاؤنڈیشن کے سربراہ زاہد بلال قریشی،مرکزی جمعیتاہلحدیث کے رہنما قاری ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا وہ سانحہ ہے کہ 8 سال گزرنے کے باوجود آ ج بھی زخم تازہ ہیں جسے کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکے گا بزدل شرپسند عناصر نے معصوم کم سن بچوں کو شہید کیا جس کی وجہ سے آ ج بھی ہر آ نکھ اشکبار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب سے پہلے پاکستان فورم کے زیر اہتمام اے پی سی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی تقریب میں جمال لابر،ساجد،ذہین کنول،شائلہ،عنبرین،شبانہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ‘ کبھی بھلایا نہیں جا سکتا
Dec 17, 2022