ملتان(نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ نے کہا ہے کہ سیوریج منصوبوں کے بعد روڈز کی مرمت اور بحالی اولین ترجیح ہے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنی اپنی حدود میں جاری سیوریج منصوبوں کے بعد سڑکوں کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کریں ٹی بی ہسپتال روڈ اور واٹر ورکس روڈ کی بحالی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل یقینی بنایا جائے انہوں نے ٹی بی ہسپتال روڈ کے باقی ماندہ حصے پر پتھر ڈالنے کا عمل دو یوم میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ واٹر ورکس روڈ پر کنکشنز اور مین ہول کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز سیوریج منصوبوں کے بعد روڈز کی بحالی کے سلسلے میں موقع کا دورہ کرتے ہوئے جاری کیے ڈپٹی ڈائریکٹرز حافظ محمد وقاص، رائے محمد ساجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز غلام مجتبیٰ اور مہر ممتاز بھی ہمراہ تھے ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے منظور آباد میٹرو روٹ، گلی حاجی بوٹا والی اور کڑی داؤد جہانیاں میں سیوریج منصوبوں کا معائنہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج کو کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔